میر حاصل بزنجو انتقال کر گئے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) میر حاصل بزینجو انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی پاکستان کے رہنماء اور سینٹیر میر حاصل بزینجو انتقال کر گئے ہیں۔ میر حاصل بزینجو کے انتقال کی خبر سینئر اینکر پرس غریدہ فاروقی کی جانب سے دی گئی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے

ایک پیغام میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ’’افسوسناک خبر ! نیشنل پارٹی کے رہنماء اور سینیٹر میر حاصل بزینجو انتقال کر گئے ہیں، وہ ایک نہایت ہی نرم دل اور نرم مزاج انسان تھے، اللہ تعالیٰ انکی آخر منازل کو آسان کرے، انا للہ وانا الیہ راجعون ‘‘۔

یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میر حاصل بزینجو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے انہیں پھیپھڑوں کا کینسر تھا، خاندانی ذرائع کی جانب اور پارٹی کی جانب سے بھی انکے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ میرحاصل بزنجوآغاخان اسپتال میں زیرعلاج تھے،میرحاصل بزنجوکوطبیعت بگڑنےپراسپتال منتقل کیاگیاتھا.