میری بات سُنو کامران۔۔!! انٹرویو شروع ہونے سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے مجھ سے کیا کچھ کہا تھا ؟ کامران خان نے کُھل کر بتا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیئر اینکر پرسن کامران خان نے پی ٹی آئی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو لیا جسے عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، عوام کی محبت پر کامران خان نے ایک ویڈیو پیغام میں شکریہ ادا کرتے ہوئے

انٹرویو کی کامیابی کا کریڈٹ عمران خان کو دے دیا۔ کامران خان نے ویڈیو میں کہا کہ بھرپور کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو ملتا ہے جن کی وجہ سے کل کے انٹرویو کو بے پناہ پسندیدگی کا جو انگنت پاکستانیوں کی جانب سے تعریگ ملی، کامران خان نے بتایا کہ وزیراعظم نے انٹرویو سے قبل دو ٹوک انداز میں مجھ کہا “ جو چاہیں جس انداز سے چاہیں پوچھیں، آپ پاکستانیوں کیلئے مثبت بات کرتے ہیں پاکستانیوں کو امید دیتے ہیں، میں وزیراعظم کی حیثیت سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں یہ آپ کا وقت ہے آپ جو چاہیں پوچھیں۔ کامران خان نے کہا کہ وزیراعظم کی راست گوئی بنا لگی لپٹی باتوں نے قوم کے دل جیت لئے۔ وزیراعظم سے جو سوالات پوچھے ان کی بہت تعریفیں آرہی ہیں، کیونکہ وہ عوام کی آواز تھی اسلئے وزیراعظم کے جوابات اور ان کی صاف گوئی کو لوگ پسند کر رہے ہیں، بہت زیادہ مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے، لوگوں کو خوشی ہو رہی ہے ملک مشکل وقت سے نکل کر اچھے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ کامران خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اچھی بات وزیراعظم کی یہ تھی کہ انہوں نے کہا انہیں ووٹوں سے کوئی غرض نہیں ہے، ان کا مقصد دہائیوں سے درپیش مسائل کو حل کر رہاہے، پاکستان ترقی کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔