قوم کو صبر کا پھل مل گیا۔۔!! حکومت نے کروڑوں روپے کی ریکوری کر لی، پاکستان ترقی کی راہ پر چل نکلا، پاکستانیوں کے لیے سب سے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزاراء کااسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قوم کو صبر کا پھل ملنے والا ہے،حکومت نے کروڑوں روپے کی ریکوری کی،ہماری کامیابی ہے کہ نہ کھانا ہے اور نہ کھانے دیتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک ترقی کی راہ

پر چل پڑا ہے،آنے والا دور خوشحالی کا ہے۔شبلی فراز نے دیگر وزراء کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ملک میں افرا تفری پھیلا رہی ہے،اچھی خبریں ان کے لیے بری خبریں ہیں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم مافیاز کو نہیں چھوڑیں گے۔ہم مافیاز کی نمائندگی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔آنے والا دور خوشحالی کا دور ہے۔امید کرتے ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ ہے۔قوم کو صبر کا پھل ملنے والا ہے۔جب کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا پریس کانفرنس کے دوران کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم میں حصہ لیا۔کفایت شعاری مہم میں 750 ملین روپے کی بچت کی۔آڈٹ کے ذریعے 12 ارب 56 کروڑ روپے کی ریکوری کی۔این ایچ اے کا ریونیو 53 ارب سے بڑھا کر 103 ارب روپے پر چلا گیا۔رواں سال ہمارے منصوبوں پر کام شروع ہو جائیں گے۔جب کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اپنی وزارت کی کارگردگی سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف احتساب کے بیانیے پر آئی تھی۔گذشتہ حکومتوں میں کہا جاتا تھا کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے لیکن ہماری حکومت نے اس بیانیےکو تبدیل کیا۔ہماری کامیابی ہے کہ نہ کھانا ہے اور نہ کھانے دیتا ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو اپلائیڈ سائنس کی طرف لے کر آئیں۔26 فروری کو پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس آیا۔اس کے بعد سیٹائز کی قلت ہو گئی۔ہم نے دفاعی پیداواری اداروں کے ساتھ مل کر اپنے وینٹیلیٹر بنائے،آج پاکستان دنیا میں پی پی ایز کا بڑا ایکسپورٹر ہے۔آج ہم ماہانہ 700 وینٹی لہیٹر بنانے کی استطاعت رکھتے ہیں