پولیس اہلکار افسران کے خلاف پھٹ پڑے ،بڑے الزامات عائد کر دئیے ، جانئیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )بارہ بارہ گھنٹے ڈیوٹی ، وفاقی پولیس اہلکارافسران کے خلاف پھٹ پڑے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پورٹل پر بارہ گھنٹے کی ڈیوٹی کے خلاف شکایت درج کرادی ۔ذرائع نے بتایاکہ اہلکاروں نے شکایت کی کہ بارہ گھنٹے کی ڈیوٹی سے ذہنی مریض بن گئے ہیں۔ شکایت میں کہاگیاکہ طویل ڈیوٹی کے بعد اہل خانہ بچوں کے لیے وقت ہی نہیں بچتا ۔استدعا کی گئی کہ ڈیوٹی اوقات آٹھ گھنٹے کیے جائیں تاکہ بچوں کو بھی وقت دے سکیں ،وزیر اعظم پورٹل پر شکایت 8فروری کو درج کرائی گئی ،شکایت آئی جی اسلام آباد کو بھجوائی گئی تاحال عملی اقدامات نہ ہو سکے۔‎