دہشت گرد اور انتہا پسند پاکستان سے مکمل صفایا ، حکومت نے کمر کس لی ، حیران کن دعوی

لاہور(ویب ڈیسک ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ چیلنجز آتے رہتے ہیں مگر ہم انکا بھر پور مقابلہ کر رہے ہیں،انشاء اللہ لال مسجد کا مسئلہ حل ہو جائیگاکیونکہ وفاقی حکومت اس بارے تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے ، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترافواج ہے جو ہر محاذ پر ملک دشمنوں کوناکام بنارہی ہے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ انتہاء پسندی کو بھی جڑوں سے ختم کر رہے ہیں ۔ اولیا ء اکرام نے ہمیشہ امن اور مذہبی ہم آہنگی کا ہی در س دیا ہے ،بر صغیر میں اسلام پھیلانے

میں بھی پیر عنایت شاہ قادری جیسے اولیاء کا اہم کردار ہے۔ وہ اتوار کے روز پیر عنایت شاہ قادری کے تین روز عرس مبارک کی تقر یبات کے آخری روز دربار پر حاضری اورپھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے مر کزی رکن میاں حامد معراج ، میاں سلمان شعیب ،میاں جاوید علی صاحب ،صدر انجمن تاجران پنجاب حاجی اعجاز،چیئر مین کمیٹی شاہ عنایت قادری اور حاجی شہبازسمیت دیگر بھی موجود تھے۔ در بار پر حاضری کے موقعہ پر دہشت گردی کے خاتمے ،امن اور ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ افواج پاکستان کی قر بانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہو چکا ہے امن کی وجہ سے پی ایس ایل میچز ہورہے ہیں ا ور سر مایہ کاری آرہی ہے اور پاکستان میں پہلی بار کبڈی کا ورلڈ کپ بھی ہوچکا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ آج پاکستان تیزی کیساتھ آگے بڑ ھ رہا ہے ہم ایسا پاکستان بنارہے ہیں جو قائدا عظم محمد علی جناج اور علامہ اقبال کی امنگوں کے عین کے مطابق ہوگا ظلم اور ناانصافی جیسے مسائل کو جڑوں سے ختم کیا جارہا ہے۔ معاشی طور پر بھی ملک میں ترقی ہورہی ہے اور دنیا بھر سے سر مایہ کار مختلف شعبوں میں پاکستان سر مایہ کار ی کر رہے ہیں کیونکہ انکو یقین ہے کہ پاکستان میں امن قائم ہو چکا ہے اور سر مایہ کاروں کے جان ومال کو کوئی خطر ہ نہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو تر جیح دی ہے اور اسلام بھی ہمیں محبت اور امن بھائی چارہ کا درس دیتا ہے مگر ہمارا ہمسائیہ بھارت جہاں نر یندر مودی انتہاپسندی اور کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے جسکی وجہ سے خطے میں امن کو شدید خطرات ہے مگرالحمداللہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین فوج ہے جس نے پاکستان میں دہشت گردوں کونشانہ عبر ت بنا دیا ہے اور اگر بھارت کوئی حرکت کر یگا تواس کو بھی منہ توڑ جواب ہی ملے گا۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ چیلنجز آتے رہتے ہیں مگر ہم انکا بھر پور مقابلہ اور سامنا کر رہے ہیں لال مسجدکے ایشوز کے حوالے سے بھی وفاقی حکومت تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے اس لئے یہ مسئلہ بھی جلد حل ہوجا ئیگا بعض اوقات چیلنجوں کوحل کرنے میں کچھ وقت لگ جاتا ہے۔