فروغ نسیم کے بعد کس کی باری ہے ؟ حکومتی صفوں میں‌شامل سب پریشان ہو گئے ، جانئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)انور مقصود کے بعد فروغ نسیم کی وکٹ بھی لڑکھڑا رہی ہے اگلی باری شہزاد اکبر کی ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حفیظ نیازی کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل کیساتھ سپریم کورٹ کے ججوں کا رویہ بہت اہم تھا ، سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف صدارتی ریفرنس کے ماسٹر مائنڈ فروغ نسیم تھے جبکہ ان کی جاسوسی شہزاد اکبر کی ناک کے نیچے ہوئی ۔ ہمیں ہر کیس کے پیچھے فروغ نسیم کا دماغ ملتا ہے ، فروغ نسیم پر پہلا بائونسر پاکستان بار کونسل نے پھینکا ہے ، فروغ نسیم نہ صرف استعفیٰ دیں گے بلکہ انہیں سزا بھی ہو گی ۔