فیصلے شرعی ہوں گے ، وزیر اعظم کے حکم پرانتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں‌، بڑی گرفتاریاں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کا ویلنٹائن ڈے کے نام پرفحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا،اطلاعات کےمطابق آج 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے نام پرملک بھرمیں جوغیراسلامی اورغیرشرعی کھیل کھیلے جارہے ہیں اور اس کی آڑ میں فحاشی پھیلائی جارہی ہے اس کے خلاف وزیراعظم عمران خان نے سخت ایکشن لیا ہے۔ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اسلامی معاشرے میں اس قسم کے غیرشرعی

اورغیراسلامی کام کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، وزراعظم نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اس دن غیرمعروف طریقے سے محبت بانٹنے والوں کو چاہیے کہ وہ آپس میں‌اسلامی بھائی چارے کو فروغ دیں‌،وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ہمیں آپس میں اتفاق محبت کی ضرورت ہے ، ہم نے اس ملک کو دشمنوں کی دشمنیوں سے بچانے کےلیے مل کرچلنا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ ناقابل برداشت ہے کہ ایک مسلم معاشرے میں ویلنٹائن ڈے کے نام پرفحاشی کو فروغ دیا جائے ، ایک طرف اللہ ناراض ہوں اور دوسری طرف اسلامی معاشرہ تباہ ہو یہ عمرا ن خان نہیں ہونے دے گا۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ بہترین طریقہ وہی ہے جو اللہ کے رسول نے فرمایا ،آپس میں سلام عام کریں، بھوکوں کو کھانا کھلائیں اور اچھی اورخیرخواہی کی بات کریں۔ادھر ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی ایسے جوڑوں کوگرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے جو ویلنٹائن ڈے کے نام پرفحاشی پھیلانے کے مرتکب ہورہے تھے۔ خیال ررہے آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میں ویلن ٹائنز ڈے منایا جا رہا ہے لیکن چند فحش عناصر اس دن کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور لوگوں کی عزتیں پامال کرتے ہیں لیکن اب وزیر اعظم عمران خان کے سخت احکامات کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہاں غیر شرعی کاموں کی اجازت نہیں ،