آٹے کی قیمت میں 40 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔۔!!! نیا ریٹ سامنے آتے ہی پاکستانیوں کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

لاہور (نیوز ڈیسک ) رہنما مسلم لیگ ق کامل علی آغا نے دعویٰ کیا ہے کہ ق لیگ اور حکومت کے مذاکرات ہونے کے بعد 80 روپے کلو فروخت ہونے والا آٹا 40 روپے پر آگیا ۔تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ق کامل علی آغا نے نجی ٹی ویکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ ق لیگ کے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں طے ہوا کہ تمام معاملات مل کر حل کئے جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ میڈیا پر ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا تھا کہ ہم کسی وزارت کے لئے ناراض ہیں، ایسا بلکل بھی نہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق پاکستان کی واحد جماعت ہے جو معاہدے اپنے مفاد سے بالاتر قوم کے حق میں کرتی ہے۔ معاہدے میں سب سے پہلے عوام کو مہنگائی کے شکنجے سے جان چھڑانے کی بات کی گئی جس کے بعد حکومت نے مہنگائی کے خاتمے کے لئے 2 پیکجز کا اعلان کر دیا گیا۔ایک پیکج 7 ارب روپے جبکہ دوسرا پیکج 15 ارب روپے کا ہے۔ اس لئے 80 روپے میں بھکنے والا آٹا اب 40 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق عوام کی بہتری کے لئے کام کررہی ہیں۔ تاہم تحریک انصاف کے ساتھ کئے گئے معاہدے میں دیگر معاملات بھی شامل تھے۔ ق لیگ اور تحریک انصاف ایک پیچ پرہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ق لیگ اور تحریک انصاف ایک پیچ پرہیں۔ انھوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں میں مذاکرات کا اختتامی راؤنڈ مکمل ہو گیا ہے، انشاءاللہ پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کا اتحاد جاری رہے گا۔