حکومت کی کوششیں کامیاب۔۔۔!!! ملائیشیا نے پاکستانیوں کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سُنا دی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے کی کوششیں کامیابی کی جانب گامزن ہے،ملائشیا نے پاکستان سے حلال گوشت کی خریداری کی منظوری دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملائشیاء کے ڈپارٹمنٹ آف ویٹرنٹی سروسز اور ڈپارٹمنٹ آف اسلامک ڈیولپمنٹ ملائیشیا کی جانب سے

پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے،ملائشین حکام نے ابتدائی طور پر پاکستانی حلال گوشت کے دو پلانٹس کو برآمدات کی اجازت دی ہے، فوکل پرسن ٹی ڈیپ یونٹس کی منظوری سے پاکستان سے گوشت اور گوشت سے تیارمصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوگا جس سے معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

ٹی ڈیپ کے فوکل پرسن اورنگزیب جہانگیر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ سال جولائی میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی دعوت پر ملائشیا کے متعلقہ حکام نے کراچی اور لاہزر کا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران ملائشیا کے حکام نے پاکستان کے کئی جدید گوشت پروسیسنگ پلانٹس کا اپنے مارکیٹ کے معیارکے تناظر میں تفصیلی جائزہ لیا تھا۔پاکستانی حلال گوشت کے سب بڑے اور مستقل خریدار ممالک میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت، بحرین اور ویتنام شامل ہیں۔