بھوکے پیٹ سے جب دعا نکلتی ہے تو سیدھی اللہ کے پاس پہنچتی ہے۔۔۔ مفرور اسحاق ڈار کی رہائشگاہ میں مقیم ،وزیراعظم عمران خان کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں دینے لگے

لاہور (ویب ڈیسک) مفرور اسحاق ڈار کی رہائشگاہ میں مقیم عمران خان کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں دینے لگے۔ اسحاق ڈار کی رہائشگاہ میں مقیم غریب پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی اپنی زندگی میں سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم غریب بھی کبھی ایسے ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھائیں گے،وزیراعظم عمران خان

نے غریب لوگوں کے لئے بہت کچھ کیا اور انشاءاللہ امید ہے آگے بھی وزیراعظم عمران ایسے ہی غریبوں کے لئے اقدامات کریں گے۔واضح رہے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے خلاف عدالتی حکم امتناع کے باوجود مسافروں کا ہجویری ہاﺅس میں داخلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق عدالتی حکم امتناعی کے باوجود مسافروں کاہجویری ہاﺅس میں داخلہ جاری ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 10سے زائد مسافروں کی ہجویری ہاﺅس میں ایٹری کی گئی ہے، مسافروں کی انٹری کا آغاز روزانہ شام 6 بجے کیا جاتا ہے،بے گھر مسافروں کےلئے رات کا کھانا منگوا لیا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے بارے میں کوئی آگاہی نہیں ہے۔خیال رہے کہ پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے 10 روز میں جواب طلب کیا تھا۔مفرور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہ بھی مقیم لوگوں کا وزیراعظم عمران خان سے محبت کا اظہار۔مزید احوالِ جانئیے اس رپورٹ میں