جب آئے گا کپتان، بنے گا نیا پاکستان !!! اب مہنگائی ختم ہو گی اور ملازمین کی تنخواہیں بھی بڑھیں گی۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نےاب تک کی سب سے بڑی خوشخبری دے ڈالی

لاہور (نیوز ڈیسک) ماتحت عدالتوں کے ججوں اور ملازمین کا یوٹیلٹی الاؤنس بڑھا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس مامون ر شید شیخ کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ لاہور نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے جج اور ملازمین استفادہ حاصل کریں گے۔

گریڈ 1 سے 6 تک کی ملازمین یوٹیلٹی الاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزاراور گریڈ 7 سے 8 کے ملازمین کا یوٹیلٹی الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار رو پے کر دیا گیا ہے۔گریڈ 9 سے گریڈ 14 کے ملازمین کا یوٹیلٹی الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔ گریڈ 15 کایوٹیلٹی الاؤنس 4 سے 10ہزاراور 16گریڈ کے ملازمین کا4 سے 14 ہزار رو پے کر دیا ہے، اسی طرح گر یڈ17 کا5سے 15 ہزار اور18 گریڈ کے افسروں کا یوٹیلٹی الاؤنس بھی 5 سے بڑھا کر 20 ہزار رو پے کردیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کے افسروں کا یوٹیلٹی الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 30ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔پنجاب ماتحت عدلیہ کے گریڈ 20اوراس کے اگلے گریڈ کے افسروں کا یوٹیلٹی الاؤنس 8 ہزار سے بڑھاکر 30000 رو پے کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کی جا نب سے ماتحت عدلیہ کے ججوں اور ملازمین کو اضافی یوٹیلٹی الاؤنس یکم دسمبر 2019 سے دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز کو مزید 10 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جبکہ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی چل رہا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز پر 10 ارب روپے کی مزید سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو سستی اشیاءخورو نوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 5 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سبسڈی کے نتیجے میں یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء10 سے 25 فیصد سستی ہوں گی۔