کاش میرے پاس ایک اور موقع ہوتا تاکہ میں۔۔۔ والد کی وفات پر اداکار ڈیوائن جونسن کا جذباتی پیغام، سن کر مداح بھی آبدیدہ ہوگئے

ہوائی (ویب ڈیسک) والد کی وفات پر اداکار ڈوائن جونسن کا جذباتی پیغام جاری۔ معروف ریسلر اور ہالی وڈ اداکار و پروڈیوسر ڈوائن جونسن نے اپنے والد راکی جونسن کی آخری رسومات کے موقع پر جذباتی تقریر کی ۔ معروف ریسلر اور ہالی وڈ کے پروڈیوسر و ادکار ڈوائن جونسن نے انسٹاگرام پر

گزشتہ روز ایک ویڈیو شئیر کی ۔ ویڈیو میں 47 سالہ ڈوائن جونسن اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ۔ان کا کہنا تھا کہ” کاش میرے پاس ایک اور موقع ہوتا ،تاکہ میں آپ کو الودع کہہ سکتا ،میں آپ کو یہ بتا سکتا کہ مجھے آپ سے بہت محبت ہے اور آپ کا شکریہ ادا کرسکتا ۔لیکن مجھے یہ لگتا ہے کہ آپ اس وقت بھی مجھے دیکھ سکتے ہیں اور میری بات سن سکتے ہیں۔” اس کے بعد ڈوائن جونسن نے بتایا کہ ان کے والد کے انتقال کی اطلاع انہیں شوٹنگ کے لیے جاتے ہوئے دی گئی۔” اس وقت مجھے ایسے لگا کہ جسے میں خواب دیکھ رہا ہوں ۔میرے والد دنیا میں نہیں رہے ۔” واضح رہے کہ راکی جونسن کینڈا میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 16 برس کی عمر میں ریسلنگ کے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور 1991 میں ریسلنگ سے ریٹائرنمنٹ لے لی تھی ۔ راکی جونسن کی موت 15 جنوری کو ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی اور ان کی عمر 75 برس تھی ۔ ڈوائن جونسن نے بھی اپنے والد کی طرح ریسلنگ میں ایک خاص پہچان بنائی ہے ۔