بریکنگ نیوز: ایران امریکہ کشیدگی۔۔۔۔ ایک اور ملک لڑائی میں کود پڑا، سرعام ایران کی حمایت کا اعلان

دمشق (ویب ڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد نے امریکی حملے میں مارے جانے والے ایرانی جنرل کی موت پر کہا ہے کہ اس سے مزاحمتی فرنٹ میں نئی روح پھونکی گئی ہے، جنرل سلیمانی اوران کے ساتھیوں کے لہو نے خطے کو صیہونی قبضے سے چھڑانے اور قوموں کی دولت کو بچانے کیلئے مزاحمتی فرنٹ

میں نئی روح پھونک دی ہے۔ایران کے سپریم لیڈر اور صدر کے نام تعزیتی پیغام میں شامی صدر بشارالاسد نے کہا کہ شامی عوام شام میں دہشتگردوں کے خلاف فتوحات میں جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا خون خطے کو صیہونی قبضے سے چھڑانے کی مزاحمتی تحریک کو بڑھائے گا۔بشار الاسد نے کہا کہ امریکہ نے ایک خونی کارروائی کی ہے جس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ امریکہ دہشتگردوں کا حامی اور سرپرست ہے۔