84

بڑا تہلکہ : خیبرپختونخوا کا ایس پی اسلام آباد میں لٹ گیا۔۔۔ڈاکوکتنے تولے سونا اور نقدی سے محروم کر گئے ؟جانیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں خیبرپختونخوا سے فیملی کے ہمراہ آنیوالا ایس پی نیلی بتی والی گاڑی میں سوار ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا، گن پوائنٹ پر 8تولہ سونا اورنقدی لے کر راہ فرار اختیار گئے،وفاقی پولیس کی جانب سے معاملے کو دبانے کی مذموم کوشش بھی بے نقاب ہو گئی ہے۔معلومات کے مطابق بنوں کے ایس پی

انویسٹی گیشن نثار احمد خان گزشتہ روز اپنے فیملی کے ہمراہ اسلام آباد میں سیرسپاٹے کے لئے آئے تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے خود کو سی آئی اے کا اہلکار ظاہر کرکے گن پوائنٹ پر ایس پی کو روکا اور ان کی فیملی سے آٹھ تولہ سونا و دیگر نقدی سمیت پرائیویٹ پسٹل بھی ساتھے لے گئے ہیں۔ملزمان نیلی بتی والی گاڑی میں سوار تھے اور اپنے آپ کو وفاقی پولیس کے اہم ادارے سی آئی اے کے اہلکار بتا رہے تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ وفاقی پولیس اپنی بدنامی کے خوف سے معاملے کو دبانے کے لئے کوشاں ہے اور بہت جلد نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرکے آٹھ تولہ سونا و دیگر رقم برآمد کرکے ایس پی کے حوالے کی جائے گی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ہنگامی طور پر بلایا جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں پارٹی کے نظریاتی کارکن پھٹ پڑے اور پی ٹی آئی کے اندر مختلف گروپ بندیاں واضح ہوکر سامنے آگئیں۔ سابق وائس چیئرمین چوہدری خورشید بیگ جن کا تعلق سردار غلام عباس گروپ سے ہے انہوں نے اور راجہ عرفان شہزاد دھروگی نے اپنے قائد سردار غلام عباس کا بھرپور انداز میں ذکر کیا اور پی ٹی آئی کی کم بات کی جبکہ علی ناصر بھٹی نے نظریاتی کارکنوں کو آگے لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ چوہدری احسن زاہد نے بھرپور انداز میں نوجوان کارکنوں کو آگے لانے کی بات کی،پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کا جائزہ لیا جائے تو اس میں نظریاتی کارکن آٹے میں نمک کے برابر تھے اور گزشتہ دو تین سالوں میں پارٹی میں شامل ہونے والوں کا جم گٹھا تھا۔شمالی پنجاب کی قیادت نے پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز پر زور دیا کہ وہ تنظیمی معاملات میں نظریاتی کارکنوں کو آگے لے کر آئیں۔ حاضری کے اعتبار سے پورے ضلع چکوال سے پانچوں تحصیلوں کی بھرپور نمائندگی تھی مگر پی ٹی آئی میں عزت اور احترام نہ ملنے پر گلے، شکوؤں کی بھرمار کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں