200

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سالگرہ۔۔۔آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کو ایسا شاندار تحفہ کہ پاک فوج بھی عش عش کر اُٹھی

راولپنڈی (ویب ڈیسک)سوشل میڈیاسائٹ ٹوئٹرپرڈ ی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کی سالگرہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔فصیلات کے مطابق آج پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی سالگرہ ہے۔میجر جنرل آصف غفور پاک فوج کے ترجمان ہیں انہوں نے 15 دسمبر 2016 ء کو

آئی ایس پی آر کے ترجمان کا عہدہ سنبھالا۔میجر جنرل آصف غفور نے کوئٹہ کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے گریجویٹ کیا اور بعدازاں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج بنڈونگ اور اسلام آباد کی نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی سے ڈگریاں حاصل کیں۔ایم اے کی ڈگری کا مضمون خاص اسٹریٹجک اسٹڈیز تھا۔میجر جنرل آصف غفور ستمبر 1988 کو پاک فوج میں شامل ہوئے تھے۔انہیں ہلال امتیاز ملٹری کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پر بڑی تعداد نے انہیں مبارکباد دی۔میجر جنرل آصف غفور اپنی خاص شخصیت کی وجہ سے پاکستان میں بہت مقبول ہیں اور پاکستانیوں کے دلوں میں بھی بستے ہیں۔اس سے قبل بھی کئی موقوں پر وہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے رہے۔ان کی سالگرہ کے موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بھی تعریفی الفاظ ادا کر ے سالگرہ مبارک باد دی جبکہ دوسری جانب ایک ترک صارف نے کہا کہ پاکستان نے ففتھ جنریشن وار میں صرف ڈی جی آئی ایس پی آر کی بولت زبردست کام کیا ہے۔انہوں نے میجر جنرل آصف غفور کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی آپ کے ہر لمحے کو خوشیوں سے نوازے۔ایک صارف نے کہاایک صارف نے کہا کہ ہیپی برتھ ڈے میجر جنرل آصف غفور وہ جس نے انتہائی مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہترین طریقہ اختیار کیا۔صارف انہیں تعلقات عامہ کی بہترین مثال قرار دے دیا۔ایک صارف نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاایک صارف نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دشمن آپ کے فوری ردعمل سے ہمیشہ خوفزدہ رہتا ہے۔۔اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے میجر جنرل آصف غفور کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں