112

واٹس ایپ کا وہ زبردست فیچر جسکے بارے میں آپ یقیناً ابھی تک نہیں جانتے ہونگے ، ایک معلوماتی رپورٹ

لاہور(ویب ڈیسک) ’واٹس ایپ‘، مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ میں صارفین کی سہولت کے لیے پہلے ہی سے بہت سے فیچرز موجود ہیں جن کو استعمال کر کے استفادہ حاصل کیا جاتا ہے لیکن اس میں ایک فیچر ایسا بھی ہے جسے شاید ہی کوئی جانتا ہو۔ یہاں واٹس ایپ کے ایک ایسے فیچر کے بارے

میں بتایا جا رہا ہے کہ جس کا استعمال کرنے کے بعد آپ یہ جان سکیں گے کے واٹس پر آپ سب سے زیادہ بات کس سے کرتے ہیں۔ اس فیچر سے صارفین کو زیادہ بات کرنے والے دوست کے میسجز، کالز، تصاویر اور ویڈیوز کے تمام تر اعداد و شمار کا پتہ چل جائے گیں ۔ آپ واٹس ایپ پر سب سے زیادہ بات کس سے کرتے ہیں یہ جاننے کے لیے مندرجہ ذیل طریقہ اپنائیے۔ سب سے پہلے اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ سب سے پہلے ’واٹس ایپ سیٹنگ‘ کے آپشن پر جائیے۔ دوسرا مرحلہ واٹس ایپ سیٹنگ کے آپشن میں جانے کے بعد ’ڈیٹا اینڈ اسٹوریج‘ ٹیب پر کلک کریں۔ ڈیٹا اینڈ اسٹوریج ٹیب پر کلک کرنے کے بعد آپ کا ڈیٹا لوڈ ہونا شروع ہو جائے گا اور اس کے ساتھ ہی آپ کے سامنے ایک فہرست آجائے گی۔ جس شخص کی فائل کا سائز سب سے زیادہ ہو گا اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ نے سب سے زیادہ اس شخص کو پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز بھیجی ہیں۔ اس فہرست کو دیکھنے کے بعد آپ یہ جان سکیں گے کہ آپ واٹس ایپ پر چیٹنگ میں کس کے ساتھ کتنا وقت استعمال کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں