161

مودی کے یار کے اتحادیوں کی شامت آگئی ۔۔۔۔ حکومتی ایوانوں سے تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے نانا کے نظریات پر فاتحہ پڑھی۔ بلاول بھٹو نے ابو اور ان کی کرپشن بچانے کیلئے جدوجہد کا عزم کیا ہے جس مشن کیلئے بلاول کے ابو نے حادثاتی طور

پر چیئرمین کا منصب سونپا اس کی حقیقت واضح ہو گئی۔ آصف زرداری نے بلاول کو قیادت اس لئے دی کہ پورا زور کرپشن اور ان کی ذات کے دفاع پر لگائیں۔ بلاول بھٹو شاہد میر پور کے ضمنی الیکشن پرنظر ڈالنا بھول گئے۔ عوام نے پی ٹی آئی کو کامیاب کرکے دنیا کو بتا دیا کہ کشمیر کا حقیقی سفیر کونا ہے بلاول بھٹو نے مولوی صاحب سے ملکر کشمیر سے توجہ ہٹانے میں نہایت کلیدی کردار ادا کیا۔ بلاول بھٹو ابو اور ان کی کرپشن بچانے کا ایک نکاتی ایجنڈا لیکر میدان میں ہیں ہمارے دل اہل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ بلاول مودی کے یاروں کا اتحادی ہے۔ مودی کو کشمیر ہضم کرنے دیں گے نہ ہی پرچی والے چیئرمین کو سیاست چمکانے کا موقع ملے گا۔ بلاول کے والد سے قوم کی چوری شدہ ایک ایک پائی نکلوائیں گے بلاول بھٹو نے شاہد سی پیک کے جے سی سی کے فیصلے نہیں دیکھے سی پیک اگلے مرحلے میں داخل ہوا فاسٹ ٹریک پر چل رہا ہے۔ مغربی روٹ کو بھی سی پیک میں شامل کرکے حقیقت بنا دیا گیا ہے۔ زرعی ملک ہونے کی وجہ سے زرعی منصوبے بھی سی پیک میں شامل ہیں۔ وزیراعظم آئندہ ماہ سی پیک کے اقتصادی زونز کا افتتاح کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں