87

کرکٹ شائقین کے کام کی خبر: پشاور زلمی نے پی ایس ایل فائیو کیلئے کن پلیئرز کوسکواڈ میں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز اور سیزن ٹو کی چمپئن پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے سات کھلاڑیوں کو سکواڈ میں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا

پلاٹینیم کٹیگری میں ٹیم پشاور زلمی نے فاسٹ باولر وہاب ریاض، حسن علی اور کیرون پولارڈ کو برقرار رکھا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل (ڈائمنڈ کٹیگری) , ڈیرن سیمی اور امام الحق (گولڈ کٹیگری) اور عمر امین (سلور کیٹیگری)کو پی ایس ایل فائیو کے لیے سکواڈمیں برقرار رکھا گیا ہے۔ محمد اکرم نے کہا وہ پی ایس ایل فور کھیلنے والے تمام زلمی پلئیرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور چھ دسمبر کو لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل ڈرافٹس کے لیے پی سی بی اور تمام فرنچائز کو گڈلک کا پیغام دیتے ہیں۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کا پاکستان میں مکمل انعقاد تاریخی موقع ہے, پشاور زلمی کلیوال زلمی لیگ کے زریعے پہلے ہی پورے خیبر پختونخواہ میں پی ایس ایل جشن کا آغاز کرچکی اور پشاور زلمی کرکٹ فینز کے ساتھ مل کر کرکٹ کاجشن منائیں گے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایڈیلیڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگ کے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز ہو چکاہے جس میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر123 رنز جوڑ لیے ہیں جبکہ 164 رنز کا خسارہ باقی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کیخلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 589 رنز بنانے کے بعد اننگ ڈکلیئر کر دی جس میں وارنر نے نہایت شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 335 رنز کی اننگ کھیلی اور بڑا سکور سجانے میں ٹیم کو بڑی مدد فراہم کی جبکہ وہ ناقابل شکست بھی رہے۔ ان کے بعد مارنوس لامبوشین نے 162 رنز اور سٹیو سمتھ نے 38 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں جبکہ محمد عباس، ڈیبیوٹنٹ محمد موسیٰ، یاسر شاہ، افتخار احمد اور اظہر علی کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوارثابت ہوئے ، یاسر شاہ اور بابراعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکا، یاسر شاہ نے 113 اور بابراعظم نے 97 رنز کی اننگ کھیلی ۔ یاسر شاہ اور بابراعظم کی شاندار بلے بازی بھی پاکستان کو فالو آن کا شکار ہونے سے نہ بچا پائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں