105

وہ حسینہ منظر عام پر آگئی جسے “مِس ہٹلر” کہا جاتا ہے۔۔۔ لیکن کیوں؟ حیرت انگیز تفصیلات

روم (ویب ڈیسک) وہ حسینہ منظر عام پر آگئی جسے “مِس ہٹلر” کہا جاتا ہے۔۔۔ لیکن کیوں؟ حیرت انگیز تفصیلات۔ دنیا میں مِس یونیورس، مِس ورلڈ اور دیگر کئی طرح کے مقابلہِ حسن ہوتے ہیں جن میں جیتنے والی حسینہ کو تاج پہنایا جاتا ہے۔مگر اٹلی میں گزشتہ دنوں ایک ایسا مقابلہ حسن کروایا گیا

کہ پولیس نے جیتنے والی ماڈل سمیت 19 افراد کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس مقابلے کا نام “مِس ہٹلر” رکھا گیا تھا جس میں درجن سے زائد ماڈلز نے شرکت کی اور 26 سالہ فرانسسکا ریزی نامی حسینہ اس مقابلے میں فاتح قرار پائیں۔ یہ مقابلہ پہلی بار منعقد نہیں ہوا بلکہ ہر سال اس کا انعقاد کروایا جاتا ہے لیکن چونکہ یہ اٹلی کی نیونازی اور یہودی مخالف تحریک کے لوگ منعقد کرواتے ہیں چنانچہ یہ مقابلہ خفیہ طور پر کروایا جاتا ہے اور منظرعام پر آئے تو پولیس انہیں دھر لیتی ہے۔ اس مقابلے میں شریک ہونے والی ماڈلز کے جسم پر نیونازی اور ہٹلر سے وابستہ علامات اور اسلحہ وغیرہ ٹیٹوز کے ذریعے بنا ہوتا ہے۔ فرانسسکا نے بھی اپنی پشت پر عقاب بنوا رکھا تھا جو کہ جرمنی کے نازی دور کی علامت ہے۔ پولیس نے گرفتار ہونے والے 19 افراد کی نشاندہی پر ملک بھر میں 25 سے زائد گھروں پر چھاپے بھی مارے جہاں سے جدید ترین اسلحہ، تلواریں اور اس تحریک اور ہٹلر سے متعلقہ لٹریچر برآمد ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں