امتحانات اور چھٹیوں کا کے حوالے سے اہم اعلان کردیا گیا۔۔ آپ بھی جان کر خوش ہوجائیں گے

کراچی(ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں رواں برس صوبے میں امتحانات 20 مارچ سے 30 اپریل اور چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم سندھ

سردار شاہ نے کی۔اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی نے امتحانات اور چھٹیوں کے شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں برس صوبہ سندھ میں امتحانات 20 مارچ سے 30 اپریل اور چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اداروں میں صبح ساڑھے 8 سے 2 بجے تک تعلیمی عمل چلے گا جبکہ اساتذہ 3 بجے تک رکنے کے پابند ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں اہم قومی دنوں پر تدریسی عمل معطل رہے گا اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ یوم پاکستان، یوم آزادی، یوم کشمیر پر اسکول کھلیں گے تاہم تدریسی عمل نہیں ہوگا۔ اسی طرح عرس شاہ لطیف، عید میلاد النبی، 11 ستمبر اور یوم قائد اعظم پر بھی تدریسی عمل نہیں ہوگا۔ کمیٹی نے ہر 3 ماہ بعد اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ آئندہ اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے میں بلایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.