خطرناک جھولے کے مزے لینا منچلوں کو مہنگا پڑگیا؟ افسوسناک اطلاعات موصول

لاہور (ویب ڈیسک ) فرانس میں منچلوں کونئے سال کی خوشی اور ایڈونچر کے شوق میں خطرناک جھولے کے مزے لینا مہنگا پڑ گیا ہے ۔یہ واقعہ فرانس کے شہر Rennesکے امیوزمینٹ پارک میں پیش آیا جب منچلے50میٹر بلند فیئر گراؤنڈ رائیڈ کے مزے لے رہے تھے کہ اچانک تکنیکی خرابی کی وجہ

سے زمین سے کئی فٹ اونچا جھولا پھنس گیا۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے 9گھنٹے کی محنت کے بعد ہیلی کاپٹر کی مدد سے تمام آٹھ افرادکو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ۔انتظامیہ کی جانب سے فی الوقت رائیڈ بند کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.